بیجنگ (شِنہوا) ایک صنعتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس چین کے لاجسٹک کے شعبے میں ترقی کی رفتار میں استحکام رہا۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق سماجی لاجسٹکس 2021 میں گزشتہ برس سے 9.2 فیصد اضافے کے بعد 3352 کھرب یوآن (تقریبا526 کھرب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی۔ سماجی لاجسٹک کی مجموعی لاگت 167 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس سے 12.5 فیصد زائد ہے۔ مجموعی گھریلو پیداوار میں سماجی لاجسٹک کا تناسب 2021 میں 14.6 فیصد رہا جو گزشتہ برس سے 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ گزشتہ برس لاجسٹک صںعت کی آمدن 119 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس سے 15.1 فیصد زائد ہے۔
چین، لاجسٹک شعبے میں 2021 کے دوران مستحکم ترقی
Feb 15, 2022