بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس چین میں زیر تعلیم پاکستانی طالب  علموں کے دلوں میں جگہ بنا چکے

چھانگ شا(شِنہوا) بیجنگ سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا چین نے گرم جوشی سے خیرمقدم کیا، جبکہ پاکستانی وفد کے افتتاحی تقریب میں داخل ہو نے پر حاضرین بھی خوشی سے جھوم اٹھے، اس سے چین میں بہت سے پاکستانی طلبا کو سرمائی اولمپکس کی حمایت کرنے کی ترغیب ملی۔  چین کے ہونان کی سینڑل ساتھ یونیورسٹی کے اسکول آف سول انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کا طالب علم نعیم نے افتتاحی تقریب کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کو ذوق وشوق کے ساتھ دیکھا، پاکستانی وفد کو اپنے ملک کا سبز پرچم اٹھائے اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہوئے دیکھ کر میرا جوش عروج پر تھا۔ سینٹرل ساتھ یونیورسٹی کے سیکنڈ شیانگ یا اسپتال میں انٹرنل میڈیسن کے طالب علم اقبال جنید اس لئے مایوس ہیں کہ وہ بھی بنگ ڈوین ڈوین خریدنے سے قاصر رہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ماسکوٹ پاکستانی طالب علموں کے دلوں میں جگہ بنا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...