وزارت انسانی حقوق میں کونسل برائے حقوقِ معذوراں کا تیسرا اجلاس

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے آج وزارت انسانی حقوق میں کونسل برائے حقوقِ معذوراں (سی آر پی ڈی)کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید، سیکرٹری انسانی حقوق، مختلف وزار توں اور وفاقی محکموں کے سینئر افسران، دیگر ممبران اور نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز میں چیئرپرسن نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اورکونسل کے گزشتہ اجلاس میں رکھے گئے کچھ ایجنڈے کے نکات پر مختصر گفتگو کی اور ان کے نفاذ کی موجودہ صورتحال پر استفسار کیا۔ اس کے بعد سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ کونسل کی تشکیل کردہ ایک ٹیم آئی سی ٹی کا دورہ کرے جو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس ایریا کو معذور افراد کیلئے سازگار بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ان کی جانچ پڑتال اور نگرانی کرے۔ ا  انھوں نے اس بات پربھی زور دیا کہ سی آر پی ڈی کیلئے سفارت خانوں اور این جی اوز کیساتھ بہتر کوآرڈینیشن کیلئے خصوصی لائیزون افسر تعینات کیا جائے۔تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میںمعذوری کے2فیصد مخصوص کوٹے پر عمل درآمد پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ 34وفاقی وزارتوں سے آج تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق4وزارتیں ہی معذوری کے شکار افراد کے لئے مقرر کردہ کوٹے کی مکمل طور پر پابندی کررہی ہیں جبکہ خصوص سیٹوں پر پانچ ہزار سے زائد کا شارٹ فال ہے جس کو فل کیا  جانا ضروری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن