راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) نجی ایئر کمپنیوں نے پاکستان سول ایوی ایشن سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے عمل کو فوری روکا جائے، اطلاعات کے مطابق ایوی ایشن اور نجی ایئر کمپنیوں کے مالکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے فضائی سفر محدود ہو کر رہ گیا ہے ، جس کے باعث کارروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، ملک میں موجودہ مہنگائی اور پابندیوں کے باعث کاروباری افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کاروباری افراد کے مسائل کو سمجھے ،سفری پابندیوں کو پی سی آر ٹیسٹ کی مد میں مسافروں کو روکنے اور ڈرانے کے مترادف ہے ، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فضائی پابندیوں کو ختم کر کے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ختم کیا جائے۔