اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق ڈی جی نیب صبح صادق کی بریت کی درخواست پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر اور درخواست گزار وکیل نے دلائل دیے جن کے مکمل ہونے پر عدالت نے سابق ڈی جی نیب صبح صادق بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ملزم صبح صادق کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی اوردرخواست گزار نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔