ایچ ای سی اور برٹش کونسل کی اورکس کے ڈائریکٹرز کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ

Feb 15, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے برٹش کونسل پاکستان کے اشتراک سے اعلٰی تعلیمی اداروں امیں قائم آفسز آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورکس)کی انتظامیہ کے لیے سہ روزہ ریسرچ کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام  اہتمام کیا ہے۔ پاک ۔ برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت منعقد کیے جانے والے تربیتی پروگرام میں اورکس کے تقریباََ 75ڈائریکٹرز اور افسران شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا کہ اعلٰی تعلیمی اداروں میں تحقیق و ترقی ہمیشہ سے ایچ ای سی کی ترجیح رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے پرعزم ہے اور تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے مسلسل کاوشیں کر رہا ہے۔ انہوںنے ایچ ای سی کے مختلف پروگراموں بشمول ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے گرانٹس کا ذکر کیا اور کہا کہ ان پروگراموں کا مقصد ملک میں تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے ایچ ای سی کے ساتھ برٹش کونسل کے طویل المدتی اشتراک کی تعریف کی اور شرکاء کو ہدایت کی کہ تحقیقی منصوبوں کے ذریعے ملک کو درپیش مسائل حل تلاش کیا جائے۔  

مزیدخبریں