اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے وزیراعظم کے اٹھارویں آئینی ترمیم پر بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی وزرء کی اٹھارویں آئینی ترمیم پر مسلسل تنقید قابل مذمت ہے،اپنی نااہلیت اور ناکامیوں کا ملبہ اٹھارویں ترمیم پر ڈالنا مضحکہ خیز ہے نااہل حکمران اپنی ناکامی اور نااہلی چھپانے کے لئے کبھی صدارتی نظام تو کبھی اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کے بیانات دیتے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کو پتہ ہونا چاہیے آدھی سے زیادہ موجودہ ہی ٹی آئی ممبران اٹھارویں آئینی ترمیم کو ووٹ کنندہ ہیں ۔