اگلے الیکشن میں این اے 4 سے بھاری کامیابی  ہوگی: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان اور کشمیر کی عوام نے تینوں پارٹیوں کو آزما لیا ہے انکو پتا ہے جو ڈلیور کرتی ہے وہ صرف مسلم لیگ ن کی جماعت ہے عوام پریشان ہے اور اسکی وجہ صرف حکومتیں ہیں پاکستان کی عوام نہیں ہے جی بی میں اب کی حکومت اور حافظ حفیظ کی حکومت کا فرق صاف ظاہر ہے ہر فورم پر کہتا ہوں حکومت کا کوئی ایک کام بتا دیں آپ جی بی کا بل نہیں لا سکے ابھی تک جو حق دوسرے صوبوں کو حاصل ہیں ہم نے وہی جی بی کو اور کشمیر کو دیئے جی بی کو پھر جی بی کونسل میں دینے کی بات ہو رہی ہے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جاوید حسین نے بہت بہتر فیصلہ کیا ہے امید کرتا ہوں اگلے الیکشن میں این اے 4 سے ہمیں بھاری کامیابی ہوگی ان خیالات کا اظہار شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں سابق رکن اسمبلی گلگت بلتستان جاوید حسین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری ،سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن،مفتاح اسمائیل اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما محمد اسماعیل نے اپنے خاندان سمیت ، تحریک انصاف کے رہنما اکبر خان اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی جی بی جاوید حسین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کاا علان کیا۔ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پارٹی میںشامل ہونے والے افراد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی جی بی جاوید حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت مسلم لیگ ن کی تعمیراتی کاموں سے متاثر ہو کر کی کافی عرصے سے اس سلسلے میں بات چیت چل رہی تھی مسلم لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہو سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں ایک اینٹ نہیں لگائی والے لوٹوں کو واپس نہیں لیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن