اُردو زبان کے کلاسیکی شاعرمرزااسداللہ غالب کی 153ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔غالب ستائیس دسمبرسترہ سوچھیانوے کواکبرآبادکے شہرمیں پیداہوئے۔مرزاغالب کوجنوبی ایشیا میں اردوزبان کاانتہائی مقبول اوربااثرشاعرسمجھا جاتاہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں سینکڑوں غزلیں لکھیں جن کامختلف افرادنے متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا اورگائی گئیں ۔مرزاغالب نے دس سال کی عمرمیں شعرکہناشروع کیااورانیس برس کی عمرتک اپنی متعدد انتہائی معروف ترین غزلیں لکھیں۔ان کاانتقال اٹھارہ سوانہترمیں آج ہی کے دن اکہتر برس کی عمر میں نئی دلی میں ہوا۔
اُردو زبان کے کلاسیکی شاعرمرزااسداللہ غالب کی 153ویں برسی منائی گئی
Feb 15, 2022 | 13:35