آج ان لوگوں کو قرض دیا جارہا ہےجنہیں بینک میں گھسنے بھی نہیں دیا جاتا تھا: گورنراسٹیٹ بینک

Feb 15, 2022 | 14:19

ویب ڈیسک

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آج ان لوگوں کو قرض دیا جارہا ہے.جنہیں بینک میں گھسنے بھی نہیں دیا جاتا تھا۔

اسلام آباد میں ڈیجیٹل پے منٹ موبائل ایپلی کیشن ’راست‘  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ راست ایپ انٹر نیٹ بینکنگ کے چینلزپرموجود ہے۔رضاباقر نے بتایا کہ راست ایپ کوکسی بھی بینک اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک کرسکتے ہیں جبکہ اس ایپ لو استعمال کرنے والے موبائل ایپ پراکاؤنٹس میں رقوم بھیج سکیں گے اوروصول کرسکیں گے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ راست ڈیجیٹل ادائیگی میں انقلاب برپاکرے گا. اس ایم کا مقصد عام آدمی کیلئے بینکاری میں آسانیاں پیداکرنا ہے کیوںکہ راست فوری ادائیگی کانظام ہے. راست کانظام مفت ہے اس کے کوئی چارجزنہیں ہے۔خطاب میں رضا باقر نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےتحت بینکوں نے 131 ارب کی منظوری دی ہے،. آج ہم انہیں قرضےدے رہے ہیں جنہیں بینک میں گھسنےنہیں دیا جاتا تھا. بینک اب عام شہریوں کوقرض فراہم کررہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بینکنگ نظام میں امیرکوہرطرح کی سہولت ملتی ہے جبکہ بینکاری میں غریب کومشکلات پیش آتی ہیں۔گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےہمیشہ بینکنگ نظام بہترکرنےکی ہدایت کی ہے انکا وژن ہے بینکاری کا نظام ہر طبقے کر میسرہو.

دوسری جانب اسلام آباد میں ڈیجیٹل پے منٹ موبائل ایپلی کیشن ’راست‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ جب 47 سال پہلے انہوں نے بینکنگ کے شعبے میں قدم رکھا تو رقوم کی ترسیل نقد یا پھر بینک چیکس کے ذریعے ہی ہوتی تھی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے دور میں چیک کلیئر ہونے میں 2 روز لگتے تھے، چیک کسی دوسرےشہر کا ہو تو کلیئر ہونے میں 15 روز لگتے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل بینکنگ کے لئے بہت محنت کی ہے۔پاکستان میں اس سے انقلاب آئے گا۔

مزیدخبریں