گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پیکیج کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔
گلگت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو مختص شدہ سو فیصد رقم بروئے کار لا کر منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بیس میگا واٹ کے HANZEL پن بجلی منصوبے، چھبیس میگا واٹ کے SHAGARTHANG سولہ میگا واٹ کے نلتر، چار میگا واٹ کے چلاس، دو سو پچاس بستروں پر مشتمل سکردو ہسپتال، پچاس بستروں پر مشتمل امراضِ قلب کے ہسپتال، ریجنل گرڈ، پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سکردو اور شاہراہوں کے بڑے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔منصوبہ بندی کمیشن کے سیکرٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور کے سیکرٹری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔