لاہور: پی ایس ایل 7 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 24 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور: پی ایس ایل 7 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 24 رنز سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بناسکی۔اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کاہدف دیا تھا۔شعیب ملک نے شاندار 58 رنز کی اننگز کھیلی، حسین طلعت 51 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے۔

ای پیپر دی نیشن