کراچی (سٹاف رپورٹر؍ نوائے وقت رپورٹ) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سنٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ضمانت منظور ہونے کے بعد رہائی کا پروانہ بھی جاری کر دیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی پر بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر خیبر پی کے میں بھی مقدمات درج ہیں۔ ہیومن رائٹس کمشن پاکستان نے علی وزیر کی دو سال بعد جیل سے رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔