اسلام آباد(وقائع نگار) تحریک انصاف کے سابق ممبران قومی اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی مد میں لاکھوں روپے کے واجبات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ جن ارکان نے پارلیمنٹ کے واجبات ادا نہیں کیے۔ ان میں سابق وفاقی وزیر فخر امام بھی شامل ہیں جو پارلیمنٹ لاجز کے 2 لاکھ 59 ہزار روپے نادہندہ نکلے ہیں۔ فخر امام پر لاجز میں رہائش گاہ کے بجلی کے بل کی مد میں 49 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں۔ فخر امام گھر کے کرائے کی مد میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔ سابق وفاقی وزیر علی زیدی پارلیمنٹ لاجز کے 1 لاکھ 51 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔ صداقت عباسی کے ذمے پارلیمنٹ لاجز کے ساڑھے 7 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار کی نادہندہ ہیں۔ منورہ بی بی 16 لاکھ 12 ہزار کی نادہندہ، عاصمہ قدیر 4 لاکھ اور عندلیب عباس 60 ہزار کی نادہندہ ہیں۔ ابراہیم خان 60 ہزار، کرامت علی کھوکھر 85 ہزار اور امجد علی خان کے ذمہ 43 ہزار روپے واجب الادا ہیں، حیدر علی خان 13 لاکھ 92 ہزار، علی خان جدون 56 ہزار، مجاہد علی 11 لاکھ 67 ہزار کے نادہندہ ہیں۔ شیر علی ارباب پر 3 لاکھ 61 ہزار، گل داد خان 2 لاکھ 96 ہزار واجب الادا ہیں جب کہ ساجد خان ایک لاکھ 92 ہزار، عامر محمود کیانی 2 لاکھ 69 ہزار کے نادہندہ نکلے۔ ان کے علاوہ شوکت علی بھٹی 8 لاکھ 40 ہزار اور ملک عمر اسلم 60 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔
فخر امام، علی زیدی سمیت پی ٹی آئی کے سابق ممبران پارلیمنٹ لاجز کے نادہندہ
Feb 15, 2023