نیوزی لینڈ میں  طوفان اور بارش سے نظام زندگی مفلوج، ایمرجنسی نافذ 

Feb 15, 2023


ویلنگٹن (این این آئی )نیوزی لینڈ میں تباہ کن طوفان کے باعث ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،  شدید طوفانی ہواں اور بارش کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ، نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمالی حصے کو گبرئیل نامی سمندری طوفان کا سامنا ہے، طوفان کے باعث نیوزی لینڈ کے نارتھ آئرلینڈ میں تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تیز ہواوں کے سبب درخت اور بجلی کے پول گر گئے، سڑکوں کو نقصان پہنچا، آکلینڈ سمیت نارتھ آئرلینڈ کے 5 ریجن میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔طوفان گبرئیل کے پیش نظر آکلینڈ سمیت نارتھ آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ حکام نے لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔نیوزی لینڈ میں 58 ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے، 509 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، حکام کے مطابق پروازوں کی بحالی آج متوقع ہے۔دوسری جانب آکلینڈ کے شمال میں کشتی میں سوار ایک شخص لاپتہ ہوگیا ہے، طوفان سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی کیلئے حکومت نے7.25 ملین ڈالر کے امددی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں