اسلام آباد(خبرنگار)ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ملک بھر میںزرعی زمینوں پر ہاؤسنگ کالونیزکی تعمیر پر اظہار تشویش کمیٹی اراکین نے اتفاق کیا ملک میں دو لاکھ کالونیز بن چکی ہیںزرعی زمینوں کو شدید خطرات لاحق ہیںاسکے تدارک کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔ چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا سینیٹر جام مہتاب حسین داھر نے سینیٹر نثار احمد کھوڑو کا نام چیئرمین کمیٹی کیلئے تجویز کیاجبکہ سینیٹر گوردیپ سنگھ نے ان کی تائید کی سینیٹر نثار احمد کھوڑو قائمہ کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ سینیٹر جام مہتاب حسین داھر نے کہا کہ ملک میں دو لاکھ کے قریب ہاوسنگ سوسائٹیاں قائم ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے زرعی زمین پر برا اثر پڑا ہے۔ اس کے تدارک کیلئے اقدامات اتھانے چاہئے۔
قائمہ کمیٹی کا ملک بھر میںزرعی زمینوں پر ہاؤسنگ کالونیزکی تعمیر پر اظہار تشویش
Feb 15, 2023