مسلم کش فسادات کا بھانڈا پھوڑنے پر مودی سیخ پا: بی بی سی دفاتر پر چھاپے

Feb 15, 2023


نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) مودی کے دور حکومت میں مسلم کش فسادات کے حقائق اپنی ڈاکومینٹری فلم میں دکھانے پر بھارتی حکومت بوکھلا گئی اور بی بی سی کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس، انکم ٹیکس اہلکاروں نے نئی دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی لی۔ کسی اور کو اندر یا باہر آنے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ملازمین اپنے دفتر میں محصور ہو گئے۔ ادھر برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی‘‘ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفتر آنے والے حکام کے ساتھ ‘‘مکمل تعاون’’ کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ صورتحال جلد از جلد حل ہو جائے گی۔

مزیدخبریں