اسلامی تہذیب و تمدن کے شعائر کو بلند رکھنا اولین ضرورت ہے:ثمینہ سعید 

Feb 15, 2023


لاہور(لیڈی رپورٹر)قرآن کے آفاقی پیغام کی اشاعت کے لئے میڈیا کے محاذ پر وسعت مطالعہ کی ضرورت ہے، حق و باطل کی جنگ میں داعی دین کے لئے اسلامی تہذیب و تمدن کے شعائر کو بلند رکھنا اولین ضرورت ہے،پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر میڈیا کے کارکن کی کوششوں کا مرکز و محور احیاء اسلام ہو۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے"داعی دین اور عصر حاضر کے چیلنجز"* کے موضوع پر میڈیا کارکنان کی تربیتی ورکشاپ بعنوان *ستارے جس کے گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے*سے خطاب کے دوران کیا-دیگر مقررین میںڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور ، نگران آئی ٹی سعدیہ حمنہ ، صدر انجمن حریم ادب پاکستان عالیہ شمیم، نگران شعبہ نشرواشاعت فریحہ اشرف ، ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان ودیگر شامل تھے ۔

مزیدخبریں