ایل سیز بند، ایندھن کی قلت، چھوٹے طیارے، ’’ایدھی فضائی آپریشن‘‘ متاثر 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چھوٹے طیاروں کیلئے ایندھن کی قلت پیدل ہو گئی ایندھن کی قلت سے ایدھی ایئر ایمبولینس طیارے کی فلائنگ متاثر ہوئی ہے جبکہ فلائنگ سکولز کے فضائی اپریشن رک گئے ہیں سی ای او سکائی ایوی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قلت جنرل ایسوسی ایشن کو مشکلات ہیں سٹیٹ بنک کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے سے ایندھن پورٹ پھنسا ہے درآمد فیول کیلئے 23 ہزار ڈالر مالیت کی ایل سیز بھی نہیں کھولی جا رہی ہیں حکومت ایل سیز کھولنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ فلائنگ شروع ہو سکے ایسوسی ایشن کمپنیاں اپنے کاروبار بند کرے اپنے جہاز بیرون ملک ایکسپورٹ کر رہی ہیں

ای پیپر دی نیشن