لاہور(نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے کاروباری افراد، فری لانسرز، ورکرز اور چھوٹے کاروباروں کو معاشی سطح پر برسرِ روزگار بنانے کیلئے پنجاب ا?ئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ ای ارن پروگرام کے تحت گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، ڈی جی خان، ساہیوال اور اوکاڑہ میں کو ورکنگ سپیسز میں رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں فری لانسرز کو کام کی جگہ کیساتھ انٹرنیٹ، بجلی ‘ٹریننگ ہال و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اچھی فری لانسنگ پروفائل اور شناختی کارڈ کے حامل فری لانسرز ایک نشست 6 ماہ کیلئے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ کوورکنگ سپیس میں نشست حاصل کرنے کیلئے عمر کی حد 18 سے 40 سال ہے۔ علاؤہ ازیں فری لانسرز کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 70 فیصد فیس حکومت ادا کرے گی۔اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس جون میں پہلا کوورکنگ سنٹر بہاولپور میں قائم کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی جلد کوورکنگ سپیسز کا ا?غاز کر ایا جائیگا۔ اجلاس میں ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف‘پراجیکٹ ڈائریکٹر علی زیب و دیگر افسران شریک ہوئے۔فری لانسرز آن لائن رجسٹریشن کیلئے درج ذیل ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں:
پی آئی ئی ٹی بی کے ای ارن پروگرام کے تحت کو ورکنگ سپیسز میں رجسٹریشن کا آغاز
Feb 15, 2023