اسلام آباد(نا مہ نگار)تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت ترمیمی بل ملک پاکستان میں امن و استحکام کا ضامن ہے جیسے یہ بل قومی اسمبلی میں پاس ہوا ہے اسی طرح تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت ترمیمی بل کو سینٹ سے بھی فی الفور منظور کروا کر نافذالعمل کروایا جائے۔ناموس صحابہ و اہلبیت ترمیمی بل سے فرقہ واریت و انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا،مولانا عبدالاکبر چترالی،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سمیت جملہ اراکین قومی اسمبلی سمیت اسلامی نظریاتی کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ملکی حالات اور وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم فریضہ سرانجام دیا، ناموس صحابہ و اہلبیت بل اگر منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں عظمت صحابہ و اہلبیت مارچ ہوگا،ناموس صحابہ و اہلبیت ترمیمی بل کی مخالفت کرنے والے در اصل گستاخی کی اجازت مانگ رہے ہیں۔علما کنونشن کا اعلامیہ سربرا سنی علما کونسل پاکستان مولانا محمد احمد لدھیانوی نے بیام کیا۔ان خیالات کا اظہار مجلس علما اسلام اسلام آباد کے تحت جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے علما کنونشن سے سربرا سنی علما کونسل پاکستان علامہ احمد لدھیانوی،مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی، وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا مفتی عبدالشکور،ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا علی محمد ابوتراب،پاکستان علما کونسل کے صدر مولانا طاہر اشرفی،بریلوی مسلک کے ترجمان مفتی عابد علی مبارک، جمعیت علما اسلام کے رہنما مفتی حبیب الرحمن درخواستی،عظیم مذھبی اسکالر مفتی ابو محمد،ناظم وفاق المدارس پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید،سابق ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم،جمعیت علما اسلام س کے امیر مولانا حامد الحق حقانی،گلگت بلتستان کے مشائخ مولانا قاضی نثار احمد،انصار امہ کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل،سید چراغ الدین شاہ،علامہ مسعود الرحمن عثمانی،مولانا اشرف طاہر،مولانا عبدالخالق رحمانی، مولانا عطا محمد دیشانی،مفتی عبدالوحید جلالی، مولانا ظہور علوی،مولانا نذیر فاروقی، مولانا زاہد قاسمی، مولانا رمضان مینگل سمیت تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ نے شرکت کی۔
تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت ترمیمی بل امن و استحکام کا ضامن ہے، علمائے کرام
Feb 15, 2023