اسلامی معاشرے کا ویلنٹائن ڈے سے کچھ لینا دینا نہیں،خواتین ارکان پارلیمنٹ


اسلام آباد(خبرنگار)اسلام اور اسلامی معاشرے کا ویلنٹائن ڈے نامی خرافات سے کچھ لینا دینا نہیں ہمارا معاشرہ اسکا ہزگز متحمل نہیں ہوسکتامحبت کے نام پر مادر پدر آزاد ی کی ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا والدین فیملی بہن بھائیوں کیساتھ محبت ہماری روایات کا حصہ ہے اور اس کیلئے کسی ایک دن کو مختص کرنا درست نہیں غیر محرم لڑکے لڑیوں کا ایک دوسرے کیساتھ کھم کھلا اظہار محبت اور میل جول تو کسی صورت قابل برداشت ہے نہ ہی معاشرے کیلئے بہتر ہے ان خیالات کا اظہار خواتین اراکین پارلیمنٹ پارلیمانی سیکرٹری عائشہ رجب بلوچ،ن لیگی رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان اور مسلم لیگ ق کی رکن قومی اسمبلی مسزفرخ خان نے ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے کہا محبت کے نام پر مادر پدر آزاد ی کی ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان نے کہا معاشرے میں پیار محبت پروان چڑھانے کیلئے اس دن پھول پیش کرنا اورمحبت کے اظہار میں کوئی قباحت نہیں ہے مسلم لیگ ق کی رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ ویلنتائن ڈے کا ہمارے معاشرے کیساتھ کوئی جوڑ نہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن