پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیالکوٹ کے ایس ڈی او جہانگیر بٹ کرپشن الزام میں گرفتار

Feb 15, 2023


لاہور(خبرنگار)محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر چھاپہ مار کر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیالکوٹ کے ایس ڈی او جہانگیر بٹ ولد نذیر احمد کو کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ملزم جہانگیر بٹ اپنے فرنٹ مین کے ذریعے ٹھیکے دیتا تھا اور پھر اپنا حصہ وصول کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں