اقتصادی ‘ سماجی ترقی میں خواتین  کا کلیدی کردار ہے: سمیر ا صمد

Feb 15, 2023


لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ ترقی خواتین پنجاب عورتوں کے لیے مساوی مواقع اور زندگی کے وقار کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کیونکہ یہی وہ اہم عوامل ہیں جو پائیدار اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جب خواتین کو مردوں کی برابری کے مواقع میسر ہوں گے تو خاندان اور معاشرہ ترقی کی منازل طے کرے گا جس کے لیے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ صنفی مساوات کی بنیاد پر خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔ ان خیالات کااظہار سیکرٹری محکمہ ترقی پنجاب سمیرا صمدنے محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے افسران اور علماء کے ساتھ دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔ ورکشاپ کا مقصد محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے افسران اور علماء کو ضروری علمی صلاحیتوں اور صنف کے اخلاقی اصولوں سے آگاہ کرنا تھا۔

مزیدخبریں