عمران خان کی جیل بھروتحریک یوٹرن ثابت ہوگی‘ نثار کھوڑو

Feb 15, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)  پی پی پی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کے جھوٹ پر سائفر کی سازش کرنے والے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیں، عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر خط لہرا کر امریکی سازش کا بیانیہ اپنایا اس لئے عمران خان قوم کو جواب دیں کے جھوٹ اور فرضی کہانی پر سازش کرنے والہ شاہ محمود قریشی ابھی تک پی ٹی آئی کا وائس چیئرمین کیوں ہیںمنگل کو اپنے جاری ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کے شاہ محمود قریشی نے انہیں بتایا تھا کے ان کی حکومت گرانے میں امریکی سازش ہوئی ہے اب امریکی سازش نہ ہونے کے اعتراف کے بعد عمران خان اب جھوٹی سازش رچانے والے شاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے عھدے سے ہٹائے۔ انہوں نے کہا کے عمران خان نے فرضی سائفر کہانی پر جھوٹا بیانیا بنا کر قوم کو تقسیم اور گمراہ کیا اس لئے عمران خان جھوٹ پر گمراہ کرنے پر قوم سے معافی مانگے ۔انہوں نے کہا کے عمران خان کی سیاست یوٹرن ،جھوٹ اور افراتفری پر مبنی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے عمران خان نے جس طرح یوٹرن لینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اسی طرح ان کی جیل بھرو تحریک بھی یوٹرن ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کے ٹانگ پر پلاسٹر باندھ کر شیشے کے محل میں چھپ کر بیٹھنے والہ جیل بھرو تحریک کی باتیں کر رہا ہے،سیاست میں لیڈر وہ ہوتا ہے جو پہلے خود گرفتاری دے۔ اگر عمران خان کو جیل بھرنا ہے تو پہلے خود گرفتاری دے۔ انہوں نے کہا کے عمران خان کو جیل بھرنے کے لئے اپنی جماعت سے کارکنان بھی نہیں مل رہے اور پی ٹی آئی لیڈرز تو جیل بھرو کی بات سن کر عمران خان سے رابطہ سے بھی کترا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے سیاست کرنا اپنی کسی بھی بات پر قائم نہ رہنے والے عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے اسلئے عمران خان اتنے یوٹرن لینے کے بعد اب قوم کے سامنے اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے مزید انتشار  پھیلانا بند کریں۔

مزیدخبریں