اْمت مسلمہ پر حضرت امیر معاویہ ؓ کا احترام لازم ہے:اشرف جلالی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)جلالیہ علماء کونسل کے زیر اہتمام عظیم صحابی رسول ، کاتب وحی حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یومِ وصال کے موقع پر ملک بھر میں 260 مساجد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جلالیہ علماء کونسل کے صدر مفتی محمد شاہد عمران جلالی نے تقریبات کی نگرانی کی۔ مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ شرفِ صحابیت کی وجہ سے آج بھی اْمت مسلمہ پر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا احترام لازم ہے۔ اْمت مسلمہ کا کوئی فرد جو غیر صحابی ہو، کسی صحابی سے افضل نہیں ہو سکتا۔ شرفِ صحابیت کی تعظیم حقیقت میں رسول اللہ ؐ کی تعظیم ہے۔ ہم حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ دونوں ہستیوں کو ذاتِ مصطفی ؐ کی وساطت سے مانتے ہیں۔ شریعت مصطفیؐ میں حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی محبت میں ٹکراؤ نہیں کیونکہ ان دو حضرات کی محبت کا سبب ایک ہے اور وہ ذاتِ رسولؐ ہے۔ تقریب میں شیخ الحدیث مفتی محمد ارشاد احمد حقانی جلالی، مفتی محمد عبد الکریم جلالی، مفتی زاہد محمود نعمانی، مفتی محمد طاہر نواز قادری، علامہ فرمان علی حیدری، علامہ محمد صدیق مصحفی، مفتی محمد جاوید اقبال اجمیری سیالوی، پیر سید کامل شاہ بخاری، علامہ رضاء المصطفیٰ رازی، علامہ محمد مبشر رسول صدیقی، علامہ محمد اظہر اللہ جلالی، قاری محمد اصغر جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...