پی ٹی آئی میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کی جرات نہیں: نرگس فیض ملک 


لاہور( لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری وسابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے جیل بھرو تحریک شروع کرنا ہوتی ہے وہ کبھی رجسٹریشن کے ڈرامے تو کبھی اپنے گھر کے مرکزی دروازے پر خواتین کو ڈھال بنا کر نہیں بیٹھ جاتے اور نہ ہی اپنے گھر کو خود ہی غیر اعلانیہ طور پر کوئی سب جیل بنا لیتے ہیں آپ نے اگر جیل بھرو تحریک شروع کرنی ہے تو ہمارے قائدین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی طرح آپ کے بنائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد کیسوں میں جرات ہمت اور بہادری کے ساتھ جیل کاٹنا سکھیں آپ سمیت آپکی پارٹی کے سارے لوگ اڈیالہ جیل تو دور کی بات ہے تھانوں کی دو دن کی حوالات بھی نہیں کاٹ سکے ا ور رونا پیٹنا شروع کردیا آپ میں جرات ہی نہیں ہے کہ آپ جیل بھرو تحریک شروع کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن