لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف روحانی رہنما و صوفی دانشور حضرت واصف علی واصف رح کا اکتیسواں سالانہ عرس آج یہاں ان کے مزار واقع میانی صاحب میں رسم چادر پوشی کے ساتھ شروع ہوگیا جس میں مقامی اور دور دراز سے آئے عقیدت مندوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔سردار نصراللہ خان دریشک نے عقیدت مندوں کے ہمراہ یہ رسم ادا کی۔اس موقع پر درود وسلام کی? پر وقار روحانی محفل منعقد ہوئی جس میں اسلام کی سربلندی ،ملک و ملت کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے ، ترکی اور شام میں حالیہ زلزلے سے متاثرین کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔بعد از نماز عشائ محفل سماع ہوئی جس میں آصف علی سنتو و ہمنوا نے شرکت کی۔عرس کے دوسرے روز کل 15 فروری کو الحمرا ہال نمبر 2 میں حضرت واصف علی واصف رح کی زندگی اور تعلیمات کے حوالے سے تعلیمات کے حوالے سے سیمینار ہوگا جس کی صدارت مجیب الرحمن شامی کریں گے۔