عوام سوشل میڈیا پر محکمہ ایکسائز کے پیجز پر اپنی شکایات رجسٹر کروا سکتے ہیں:بلا ل افضل 

Feb 15, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیر برائے مواصلات، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب بلال افضل نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں عوام کو بہترین سہولیات دینے اور بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسائز عملے کی جانب سے رشوت خوری، ناجائز رقم کے مطالبے اور جائز کام میں عدم تعاون کے خاتمے کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری محکمہ ایکسائز کے حوالے سے اپنی شکایات ہیلپ لائن نمبرز 04299201240/ 03232002007 / 03214097165 / 03227540755 پر درج کروا سکتے ہیں۔ نگران وزیر بلال افضل نے مزید کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر موجود محکمہ ایکسائز کے پیجز پر بھی اپنی شکایات رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں کی جانب سے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں