لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پرشعبہ ٹائون پلاننگ زون ٹو نے سبز ہ زارسکیم اور مصطفی ٹائون میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں، کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر تبادلوں پر 15 سے زائدعمارتوں کو سیل کر دیا۔چیف ٹائون پلانر اسد الزمان اور ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زون ٹو سلمان محفوظ کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔دوسری جانب شعبہ ٹائون پلاننگ زون تھری نے ڈائریکٹر علی نصرت کی زیر نگرانی گلبرگ سکیم میں غیرقانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کر کے11جائیدادوں کو سیل کر دیااورگلبرگ سکیم میں پراجیکٹ ایریا سے مین مارکیٹ سے منی مارکیٹ تک ہر قسم کی عارضی تجاوزات بھی ہٹا دیں۔شہر میں ہر قسم کی غیرقانونی تعمیرات اور غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایل ڈی اے کی کارروائیاں جاری ہیں۔
مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر تبادلوں پر 15 سے زائدعمارتیں سیل
Feb 15, 2023