لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے فحاشی اور بے حیائی کا دوسرا نام ہے۔ 14 فروری کو حکومتی سطح پر حیاء ڈے کے طور پر منایا جانا چاہیے۔ پاکستان میں ویلیںٹائن جیسی بے حیائی اور خرافات کے تہوار کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہمارا دین اسلام اور آئین پاکستان ہمیں اس چیز کی بالکل اجازت نہیں دیتا کہ معاشرے میں بے حیائی اور عریانی کو سرعام فروغ دیا جائے۔ چند لبرل اور یورپ کے دلدادہ لوگ اس دن کو منا کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں جن کا مقابلہ ہمیں مل کر کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر بھر میں 14 فروری کی مناسبت سے حیاء ڈے کی مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔