بجلی ‘ گیس کی قیمتوں میں اضافہ‘ حکومتی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے:سعد رضوی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 124 فیصد اضافہ وفاقی حکومت کا عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین کی چیخیں نکل جائیں گی اور مہنگائی کا طوفان برپا ہو جائے گا۔ گیس کی قیمتوں میں اس قدر اضافے سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور منی بجٹ لانے سمیت کئی ظالمانہ فیصلے عوام دشمنی ہے۔جس کی تحریک لبیک پاکستان پر زور مذمت کرتی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے حکمرانوں نے مل کر ملک وقوم، معاشی، سیاسی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کی بجائے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔پی ڈی ایم کی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث اذیت کا شکار ہیں۔ مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ملک بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنے والے غریب عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...