جامعہ حنفیہ غوثیہ بھاٹی گیٹ میںسالانہ جلسہ دستار فضیلت


لاہور(خصوصی نامہ نگار)دینی درسگاہ جامعہ حنفیہ غوثیہ بھاٹی گیٹ لاہور میںسالانہ جلسہ دستار فضیلت منعقد کیا گیا، جلسہ کی صدارت مولانا حافظ عبدالستار سعیدی نے کی ،  اس موقع پر  جامعہ ہذا سے فارغ التحصیل ہونیوالے درجنوں علماوحفاظ طلباء  وطالبات کی دستار بندی اور ردا پوشی کی گئی، جبکہ تقریب سے ملک و بیرون ملک سے آئے علما کرام نے شرکت کی جن میں مفتی انعام اللہ اشرفی،،مولانا رضائے مصطفی نقشبندی، ،مفتی کاشف جمیل،مفتی عارف ستار ،مولنا عبدالمالک فیضی،مفتی فیصل عباس جماعتی،دینی وروحانی سکالر مفتی نعیم جاویدنوری،مولنا ممتاز احمد ربانی۔مولنا محمد علی نقشبندی ، مولانا عداللہ ثاقب سمیت ملک اور بیرون ملک سے نامور علماومشائخ اور دینی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مفتی انصرلقادری (یوکے) نے کہا کہ اسلام امن ومحبت اور حیاکا درس دیتا ھے۔مسلم معاشرے میں ویلینٹائن  ڈے جسیی بدعتوں کی کوء گنجائش نہیں۔مولانا حافظ عبدالستار سعیدی نے کہا اسلام دین فطرت ھے۔ہرمسلمان کو دین کو اپنی ضرورت سمجھنا چاہئے پھر دین اسلام سیکھنا آسان ہوجائے گا۔سیکرٹری اوقاف پنجاب سید طاہر رضا بخاری نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔علما ومشائخ کی صورت میں رجال کار کی تیاری میں دینی مدارس کا بنیادی کردار ھے۔ مفتی طاہر شہزاد سیالوی نے خطاب کرتے ہوئیکہ جامعہ حنفیہ غوثیہ اپنے معاونین کے تعاون سے سینکڑوں طلبا کو رہائش،خوراک سمیت مفت دینی تعلیم فراہم کرتا  ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  سربراہ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی  نے کہا کہ  اسلام کی تبلیغ واشاعت میں ان دینی مدارس کا بڑا کردار ھے۔جامعہ حنفیہ غوثیہ اور دیگردینی مدارس بہت محدود سے وسائل میں بہت بڑا خیر کا کام کررھے ہیں۔اس میں ہمارے معاشرے کیمخیرحضرات کا بھی بڑا کارنامہ ھے۔  نامور دینی اسکالر مفتی طاہر عزیزباروی (ناروے) نے خطاب کرتے ہوئے کہادینا وآخرت کی کامیابی کا درس سیرت رسول سے ملتا ھے۔سیرت رسول انسان کو جینے کا سلیقہ سکھاتی ھے۔انھوں نے مذید کہا کہ موجودہ دورمیں مدارس میں پڑھانے والے علما اور مدرسین قوم کے حقیقی محسن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن