مریم نواز کی قیادت میں کارکن  الیکشن کیلئے تیار ہیں: محمد خالد

Feb 15, 2023


کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،سابقہ ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا عمران نیازی الیکشن کروانے کی ضد چھوڑ کر عوام کے بارے میں سوچے نہ کہ جیل بھرو تحریک کے بارے میں اعلان کرنا ہے تو پہلے خود گرفتاری دے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنا کوئی اچھی سیاسی روائت نہیں لیڈروںکو جیل میں جانا چاہئے۔مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ کے کارکن الیکشن کیلئے تیار ہیں جیسا کہ ن لیگ کے قائدین اور رہنماء مسکراتے ہوئے جیلوں میں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماء دو دن بھی جیل نہ کاٹ سکے۔
 پی ٹی آئی کو چاہئے کہ مسائل میں گھرے ملک اور اسکی عوام کو  ان مسئلوں سے نکالنے اور انکو حل کرنے کیلئے عمران نیازی کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے ملک کے حالت بہتر ہونے کے بعد الیکشن بھی ہو جائیں گے۔ چیف آرگنائزرمریم نواز کی قیادت میں ن لیگ کے کارکن الیکشن کیلئے تیار ہیں ن لیگ پنجاب بھر میں کلین سویپ کرے گی  وقت آ گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ کی طاقت کے زریعے سبق سکھانا ضروری ہو چکا ہے جو اس کو آئیندہ الیکشن میں پتا چل جائے گا ۔

مزیدخبریں