لاہور(خبرنگار)محکمہ بلدیات کا لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کروانے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کروانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈائریکٹوریٹ جنرل لوکل گورنمنٹ شفاعت علی کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایات پر سیکشن آفیسر کوآرڈینیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو خوب صورت رنگوں سے نمایاں کیا جائے گا۔لاہور میں منعقد ہونے والے ہارس اینڈ کیٹل شو میں نیزہ بازی،پیرا ٹروپنگ ،فلائی پاسٹ شو،آتش بازی ،جانوروں کے مقابلے،گرے ہاؤنڈ ریس،گھوڑوں کا رقص،علاقائی رقص،رنگا رنگ فلوٹس،فوڈسٹالز ،صنعتی ،پھولوں کی نمائش کامیڈی راک ،تھیٹر،داستان گوئی اور دیگر رنگا رنگ تقریبات ہوں گی۔ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کے لیے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو فوکل پرسن نامزد کرکے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔