نشتر کالونی سے اغواء لڑکی کی نعش قصور سے برآمد‘ملزم گرفتار

Feb 15, 2023


لاہور (نامہ نگار)نشتر کالونی کے علاقے سے مبینہ طور پر اغواء  ہونے والی 19 سالہ لڑکی کرن شہزادی کی قصور سے نعش مل گئی ہے۔پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فیصل نامی لڑکے کے لڑکی سے تعلقات تھے۔ فیصل نے متوفیہ کا حمل ضائع کروانے کیلئے اپنے طور پر کوشش کی۔فیصل زیادہ خون بہہ جانے پر لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں قصور ہسپتال لایا،تاہم لڑکی جانبر ناں ہو سکی اور اس نے دم توڑ دیا ہے۔ملزم فیصل پولیس کی حراست میں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے اب تک کوئی شواہد نہیں ملے۔مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں واضح ہوں گے۔

مزیدخبریں