لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پیکو روڈ پر کراسنگ پُل تعمیر کرنے کی منظوری دیدی

Feb 15, 2023


لاہور(خبرنگار)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پیکو روڈ پر 78 ملین روپے سے کراسنگ پُل کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے جس سے بالخصوص معمر افراد،خواتین وبچوں کو سڑک عبور کرنے میں سہولت ملے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ محتسب پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عائشہ پارک شیخوپورہ کی ضروری تزئین و آرائش اور مرمت کے علاوہ چار مالی تعینات کر دیے ہیں تا کہ سیر کرنے والے افراد کو قدرتی ماحول میسر آئے۔

مزیدخبریں