کاہنہ : سکول سے اغواء لیڈی  ٹیچر بازیاب‘2ملزم گرفتار


کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ کے علاقہ پاونڈوکی کیسکول سے  اغواہونیوالی لیڈی سکول ٹیچرکوپولیس نے رات گ?بازیاب کرکیدو ملزمان کوحراست میں لے لیا۔ پاونڈوکی گاوں میں واقع شریف انسٹیوٹ ایجوکیشن سکول پاؤنڈکی میں عظمت نائی‘ عابد کھوکھراورانکے 4ساتھی زبردستی داخل ہوئے اورگن پوائنٹ پرظفراقبال نامی شخص کی 20سالہ بیٹی جویریہ ظفر کواغواء کرلیاتھا۔ کاہنہ پولیس نے قصورسے بخیریت بازیاب کرلیاجبکہ دوملزمان فیاض عظمت وغیرہ کو گرفتار کرلیاجبکہ ایک ملزم عابد کھوکھر نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔ دوسرے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن