لاہور(نامہ نگار) سی ٹی او کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کریک ڈاؤن کے دوران 70 ہزار سے موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ ہیلمٹ مہم کے دوران 5 لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ جاری دی گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس نے رواں سال کے دوارن اب تک 2لاکھ 80 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے،۔ کیپٹن (ر) مستنصر فیروزکا کہنا تھا کہ ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے 80 سے 90 فیصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے 80 سے 90 فیصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے:سی ٹی او
Feb 15, 2023