لاہور(سپورٹس رپورٹر)) بنگلہ دیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن پی ایس ایل 8 کی فرنچائز پشاور زلمی کے سکواڈ میں شامل ہوگئے ۔پشاور زلمی نے پی ایس ایل 8 میں شکیب الحسن کو ریزرو سپلیمنٹری پک استعمال کرتے ہوئے لیا ہے۔بنگلہ دیشی آل رائونڈر پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کو 26 فروری تک دستیاب ہوں گے۔