جدہ (امیر محمد خان )سعودی عرب سے پاکستان کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد سلمان نے سعودی معاشرے کو ایک نئی روشنی دی ہے، پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ وزارت اطلاعات پاکستان سعودی عرب سے اپنے ثقافتی تبادلے کرے۔ پاکستان کے ڈرامے ، فلمیں عربی زبان میں ڈبنگ کرکے سعود ی وزارت سے بات چیت کرکے انہیں سعودی چینلز پر آن ائر کریں۔ یہ بات پاکستان کی فلمی اداکار اور ٹی وی اداکار عتیقہ اوڈھو نے جدہ میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم کی جانب سے منعقدہ پروگرام ”میٹ اینڈ گریٹ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔ نوشین وسیم نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پاکستان سے فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کے اعزاز میں تقاریب کرکے پاکستان کمیونٹی کو ان سے ملاقات کرائی جائے۔ عتیقہ اوڈھونے کہا کہ میری سالگرہ 12فروری کو ہوتی ہے‘اپنی سالگرہ پر اپنے آپ کو تحفہ دیا اور عمرہ ادا کیا۔
، روضہ رسول اور خانہ کعبہ میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ ملاقاتیں سعودی متعلقہ حکام سے ہوئیں اور کوشش کی ہے کہ پاکستان کے ڈرامے یہاں لائیں جائیں انہیں عربی زبان میں ڈب کیا جائے۔