پاکستانی ہربل بیجوں کاخلا میں بھیجا جانا تاریخی واقعہ ‘ پروفیسرلیو زنمن


کراچی( اسٹاف رپورٹر ) عالمی ادارہ صحت کے چیف سائینٹسٹ اور روائیتی ادویات پر ایڈوائرزی پنیل کے رکن پروفیسر ڈاکٹر لیو زنمن نے اودیاتی پودوں پر پاکستان اور چین کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں تیار شدہ پاکستانی ہربل بیجوں کا۲۲جون کوخلا میں بھیجا جانا ایک تاریخی واقعہ ہے، خلا کے مختصر دوروں کے لیے ہائیبرڈ بیج سائینسدانوں کو نئی اقسام تیار کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔یہ بات چین کے معروف سائینسدان نے منگل کو چین روانگی سے قبل بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم، جامعہ کراچی میں سائینسدانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے چینی سائینسدان کی بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں آمد کا خیر مقدم کیا۔ پروفیسر لیو زنمن نے کہا کہ ہائیبرڈ بیج سائینسدانوں کی صرف نئی اقسام تیار کرنے میں ہی مدد فراہم نہیں کریگا بلکہ دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کو غذا فراہم کرنے، موسمی تبدیلی اورلا علاج امراض کے علاج کی دریافت میں بھی معاون مددگار ثابت ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن