کراچی (اسٹاف رپورٹر) فضیلہ قاضی نے آرٹس کونسل کراچی کے صدراحمد شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کو لاہور یا کسی اور شہروں کے بجائے سندھ میں میلے منعقد کرنے چاہئیں کیونکہ یہ حکومت سندھ نے یہ گرانٹ ہمارے ہی پیسوں سے ادا کی ہے۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ کے اصل حق دار کراچی یا سندھ کے مختلف شہر ہیں کیونکہ دوسرے شہروں کے اپنے آرٹس کونسل ہیں۔ انہوں نے لاہورمیں کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے لاہور لیٹریچر فیسٹول کے انعقاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تھیٹر بہت فعال ہیں۔ وہاں پہلے ہی اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے بہت کام ہوتا ہے ۔ پنجاب میں فیض میلہ اور لوک ورثہ بھی باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ پنجاب کو احمد شاہ کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ یہاں سے میلے منعقد کروائیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ احمد شاہ جو کہتے ہیں کہ وہ سندھ کے رنگوں اور ثقافت کی ترجمانی کے لئے لاہو میں لٹریچر فیسٹول کو لے کر گئے ہیں تو یہ بتائیں کہ آپ نے سندھ سے کس کو ترجمانی کے لئے لے کر گئے ؟؟۔ آپ جتنے بھی ٹیلنٹ لے کر جا رہے ہیں وہ کون لوگ ہیں ؟؟ وہ لوگ وہ ہیں جو ملک کے مخلف شہر سے آئے ہیں اور کراچی میں رہتے ہیں مگر حقیقت سندھ کی ترجمانی کرنے والا کون ہے ؟؟۔ انہوں نے کہا کہ میں لسانیت کی بات نہیں کر رہی نہ لسانیت کو فروغ دے رہی ہوں ۔ فضیلہ قاضی نے صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے چند قریبی دوستوں کو لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹول کرنے کے بعد یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ پورے پاکستان میں اپنے دوستوں کو گھوماتے پھیریں۔ اور وہ بھی اس پیسے سے جو کہ آپ کو اسی لئے دیا جاتا ہے کہ آپ کراچی اور سندھ کے مختلف حصوں میں آرٹ کی خدمت کرسکیں ۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ احمد شاہ نے آرٹ کی کیا خدمت کی ہے ؟ ہاں آپ کے دوست ضرور ہیں جو کہ ہر پارٹی میں پائے جاتے ہیں۔ فضیلہ قاضی نے حکومت سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھنا چاہیے کہ آرٹ کے لئے دئیے جانے والا پیسہ کہاں جا رہا ہے ؟؟؟۔ ذرا ایک نظر پی ٹی وی کراچی اسٹیشن پرڈالیں کہ وہاں کے حالات کیسے ہیں ؟؟۔پی ٹی وی اسٹیشن کراچی جائیں تو وہاں جائے تو دکھ ہوتا ہے۔ آرٹ کے لئے دی جانے والی گرانٹ پی ٹی وی کے ٹیلی وژن اسٹیشن پر لگائیں ناکہ ان پر جوکہ اپنی دوستیاں نبھانے کے لئے میلے ٹھیلے کر رہے ہیں ۔ فضیلہ نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ جو آرٹ کی خدمت کو کاروبار سمجھ کر کر رہے ہیں، وہ آرٹ کی خدمت کیا کریں گے اور سندھ حکومت انہیں فنڈ پے فنڈ دیئے چلے جارہی ہے۔