حضرت امیر معاویہ کو صحابہ کرام میں نما یا ں مقام حا صل ہے۔مولانا الطاف قادری


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نائب ناظم مولانا قادری نے کہا کہ حضرت امیر معاویہ کو صحابہ کرام میں نما یا ں مقام حاصل ہے آپ نے بارگاہ نبوی ا میں و حی الٰہی اور خطوط کی کتابت کا فریضہ انجام دیا۔دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں آپ کی خدما ت لائق تحسین ہے ۔انہو ں نے ۲۲رجب یو م ِوصال حضرت امیر معاویہ کی مناسبت سے جامعہ انوار القادریہ جمشید روڈ میں  محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضر ت معاویہ سے 163 احا دیث مروی ہیں۔دور ِ فاروق اعظم میں آپ ملک شام کے گورنر مقرر ہو ئے آپ نے بحیثیت امیر المومنین بیس سال خدما ت انجام دیں آپ کا دور حکمرانی اسلام کی ترقی اور عروج کا دور تھا جس نے اسلام کو قسطنطنیہ تک پہنچایا، دینی درسگاہیں قائم کی گئیں ۔ ڈاکٹر عبد الوہاب کا مزید کہنا تھا کہ حضرت امیر معاویہ بردبارشخصیت کے حامل تھے آپ  نے 20سالہ دور حکو مت میں اسلامی ریا ست کی حدود میںمزید توسیع کر تے ہوئے 64 لاکھ 65 ہزار مربع میل پر اسلامی پرچم لہرا یا  ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...