سردار عبد الرب نشتر عظیم ترین رہنماؤں میں سے تھے‘ اسلم فاروقی

Feb 15, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ سردار عبد الرب نشتر پاکستان اور تحریک پاکستان کے عظیم ترین رہنماں میں سے ایک تھے ان کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا عبد الرب نشتر دیانتدار، غیر جانبدار اور اصول پسند رہنما تھے جبکہ اردو کی ترویج کے لئے بھی ان کی نمایا خدمات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی کے تحت مقامی ہوٹل میں قائد اعظم کے بااعتماد ساتھی سردار عبد الرب نشتر کی 65ویں برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس سے حکیم محمد شعیب قریشی، شمش کاکڑ و دیگر نے خطاب کیا اور عبد الرب نشتر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ موجودہ پاکستان اکابرین تحریک پاکستان کے خوابوں کے بلکل برعکس ہے قوم کو ملک و نئی نسل کے روشن مستقبل کے لئے تحریک پاکستان کے اکابرین کو مشعل راہ بنانا ہوگا اجلاس میں سردار عبد الرب نشتر و دیگر اکابرین تحریک پاکستان سمیت شہدا وطن اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے بھی دعا کی گئی۔

مزیدخبریں