غیرقانونی ذبیحہ کےخلاف کارروائی‘ 900 کلو گرام گوشت ضبط


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ویٹرنری سروسز نے شہر کے دو اضلاع میں غیرقانونی ذبیحہ کے گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 900 کلو گرام گوشت ضبط کرکے فلاحی اداروں کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ ویٹرنری بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے ضلع شرقی میں سولجر بازار مارکیٹ میں غیرقانونی ذبیحہ کا 500 کلو گرام گوشت ضبط کرلیا اور اسے فلاحی ادارے کے حوالے کردیا گیاجبکہ ایک دوسری کارروائی کے دوران ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں غیرقانونی ذبیحہ کا 400کلو گرام گوشت ضبط کرکے فلاحی ادارے میں جمع کرا دیا گیا، اورنگی ٹاﺅن میں کارروائی کے دوران امن و امان کی صورتحال درپیش تھی اس کے باوجود محکمہ ویٹرنری سروسز کے افسران متعلقہ عملے کی مدد سے صورتحال پر قابو پایا اور غیرقانونی ذبیحہ کا گوشت فروخت سے روکنے کی کارروائی مکمل کرلی گئی، محکمہ ویٹرنری سروسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی ذبیحہ کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اس سے باز آجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اور صاف ستھرے گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیںلہٰذا اس پیشے سے وابستہ افراد کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ غلط اور غیر معیاری گوشت کی فروخت سے گریز کریں۔
ذبیحہ کارروائی

ای پیپر دی نیشن