امیر معاویہؓ کا اسلام میں  اونچا مقام ہے،مفتی محمد طاہر 

Feb 15, 2023


ٹنڈوآدم(رپورٹ/محمد ذیشان راہی)امیر معاویہ کا اسلام میں اونچا مقام ہے، صحابہ واہلبیت کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،   22 رجب یوم وفات امیر معاویہ پر غلامان محمد کنونشن سے خطاب میں تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد طاہر مکی، قاری عبدالرحمان الحذیفی، جے یو آئی ف کے مفتی محمد یعقوب مگسی، جے یو آئی س کے مولانا محمد عثمان سموں، ودیگر علماء نے کہا ہے کہ صحابہ اور اہلبیت کی عزت اور احترام حضورﷺ کی وجہ سے کرتے ہیں ۔
دونوں کی نسبت رسول اللہ کی جانب ہے-
،صحابہ واہلبیت رسول اللہ کے حقیقی غلام تھے اس لیے کوئی مسلمان صحابہ یا اہلبیت کی توہین کسی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتا، حضرت امیر معاویہ کا اسلام میں اونچا مقام ہے،انہوں نے اسلامی حکومت کو نیارخ دیا انکی خدمات موجودہ حکمرانوں کیلئے مشعل راھ ھیں، مفتی طاھرمکی نے کہاکہ توھین صحابہ بل پر اختلاف نہیں اس پر اختلاف پیدا والے خود کو گستاخِ صحابہ کی لائن میں کھڑانہ کریں، مفتی طاہر مکی نے مزید کہا کہ میھڑ سندھ میں مسجد میں رکھے تین سوقرآن پاک جلانے کے واقعے کو کئی روز گزر چکے تاحال ملزم گرفتار نہ ھوسکا، یہ کوئی موالی،چرسی کام نہیں کرسکتا یہ سوچی سمجھی قادیانی سازش ہے ہمارا مطالبہ ھیکہ متعلقہ حدود میں قادیانیوں کوشامل تفتیش کیا جائیگا،انہوں نے کہاکہ کتنے شرم کی بات ہیکہ بیرون ملک ایک قرآن پاک شھید کئے جانے پر تو ھم پوری دنیامیں کھڑے ھوگئے اور اسلام کے نام پر حاصل شدھ ملک پاکستان میں تین سو قرآن پاک کو ایک مسجد کے اندر آگ لگا کر شھید کیا گیا اسکے خلاف ابتک کوئی ایکشن تک نہ لیا گیا اس واقعے کی بھرپور مذمت بھی کرتیھیں اور مجرموں کو فوری گرفتاری کامطالبہ بھی کرتیہیں۔

مزیدخبریں