ٹنڈوآدم (نامہ نگار)حیسکو چیف حیدرآباد کی ہدایت پر ایس ای نوابشاہ کی جانب سے حیسکو سب ڈویژن اوڈیرو لال ٹنڈوآدم میں کھلی کچہری منعقد ،سینکڑوں حیسکو صارفین کے مسائل بروقت حل کئے گئے۔حیسکو چیف حیدرآباد کی ہدایت پر ایس ای نوابشاہ ذوالفقار علی میمن کی جانب سے حیسکو سب ڈویژن اوڈیرولال ٹنڈوآدم میں کھلی کچہری منعقد کی ،ایکسین ٹنڈوآدم عزیز احمد بھٹو ایس ڈی او سب ڈویژن اوڈیرولال ندیم سعید بھی کھلی کچہری میں شریک،ایس ای نوابشاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو صارفین کی ہر شکایت سن کر اسے بروقت حل کیا جارہا ہے کھلی کچہری میں موجود حیسکو صارفین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او ندیم سعید اور دیگر نے ہم سے اچھا تعاون کیا ہے۔