ٹنڈوالہ یار(رپورٹ راجہ جاوید خانزادہ)ماچھی ہوٹل کے قریب پولیس کی بڑی کاروائی غیر قانونی جعلی کروڈ آئل کی منی فیکٹری پر چھاپہ ہزاروںلیٹر تیل سے بھرے سینکڑوں ڈرم،پائپ مشینری ودیگرسامان تحویل میں لے لیا،5ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں واقع ماچھی ہوٹل کے مقام پر قائم نجی پیٹرول کمپنی نما منی فیکٹری پرآ ر آ ر ایف پولیس ، سی آئی اے پولیس اور بی سیکشن پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ماچھی ہوٹل کے قریب کاروائی کرکے بھاری مقدار میں تیار جعلی تیل صاف کرنے کی مشینیری اور وہاں سینکڑوں ڈرمز میں موجودغیرقانونی کروڈ آئل تیل برآمد کرکے غیرقانونی کاروبار کرنیوالے اہم ملزم وزیر مجیدانو سمیت پانچ دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ،جعلی تیل کے ذخیرے والی جگہ سے بڑی مقدار میں تیل کی فلٹر کرنیوالی مشینیں بھی برآمد کی، پولیس نے ہزاروں لیٹر تیل اور تیل فلٹریشن مشینیں تحویل میں لیکر بی سیکشن تھانے منتقل کردیا، پولیس کے مطابق غیر قانونی تیل کا کاروبار کرنیوالے وزیر علی ڈائی دانو کے ساتھی مختیار ڈائی دانو ،عمران جٹ، اللہ ڈنو خاصخیلی ،قربان خاصخیلی، شوکت دائی دانو بڑی ہوشیاری سے کافی وقت سے غیر قانونی تیل کے کاروبار میں ملوث ہے پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کر رہے ہیں ۔
ٹنڈوالہیاز جعلی موبل آئل کے سینکڑوں ڈرم ضبط،5ملزمان گرفتار
Feb 15, 2023