باندھی(نامہ نگار)آج ملک بھر کی طرح سنی رابطہ کونسل ضلع نواب شاہ بھر میں بھی مداح صحابہؓجلوس کے سلسلے میں 22 رجب المرجب یوم وفات سیدنا امیر معاویہؓ زیر صدارت سنی رابطہ کونسل کے صوبائی رہنما حافظ حنیف عثمانی کی قیادت میں مرکزی جلوس جامع مسجد ریلوے اسٹیشن مسجد کبیر سے پریس کلب تک نکالا گیا۔مداح صحابہ جلوس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سنی رابطہ کونسل ضلع نوابشاہ مولانا قاری محمداکرم فاروقی،علامہ منیر احمدحقانی ،علامہ عامر فاروقی،حافظ ابوبکر عثمانی ،جعفر حسین جعفری سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کر کے سرکاری سطح پر منایا جائے، صحابہ کرامؓ ایسی جماعت جنہوں نے سر،تن،مال و ملکیت اور عزیز اقارب سب کچھ قربان کرکہ تمام دولت کو آپ ؐکے قدموں میں نچھاور کی،صحابہ کرام کی جماعت کیلئے االلہ پاک نے قرآن مجید کے ذریعے زندہ جنتی ہونے کی بشارتیں عطافرمائیں۔ آج دنیا میں توہین رسالت اور توہین صحابہ و اہلبیت کی سازشیں ہورہی ہیں جن کا ہم ڈٹ کہ مقابلہ کریں گے ۔
سنی رابطہ کونسل کے تحت یوم وفات سیدنا امیر معاویہؓ کا جلوس نکالا گیا
Feb 15, 2023